اردو

urdu

ETV Bharat / state

'غیر قانونی بنگالی مسلمانوں سے تمام حقوق چھین لئے جائیں گے '

ریاستی بی جے پی کے صدر کی حیثیت ایک متنازعہ شخصیت کی بنتی جا رہی ہے۔ وہ اپنے نفرت انگیز بیانات کے لئے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں دلیپ گھوش نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جو لوگ سی اے اے کی مخالفت کررہے ہیں وہ ملک دشمن عناصر ہیں۔

'غیر قانونی بنگالی مسلمانوں سے تمام حقوق چھین لئے جائیں گے '
'غیر قانونی بنگالی مسلمانوں سے تمام حقوق چھین لئے جائیں گے '

By

Published : Jan 22, 2020, 5:03 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 12:14 AM IST

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش اپنے متنازعہ بیانات کے لئے بہت مقبول ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے ایک اور متنازعہ بیان دیتے ہوئے ہے کہاکہ ہماری حکومت این آر سی نافذ کرنے کے اپنے فیصلے پر اٹل ہے۔

'غیر قانونی بنگالی مسلمانوں سے تمام حقوق چھین لئے جائیں گے '

انہوں نے کہاکہ ہم بنگال میں رہنے والے غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کو واپس بھیجیں گے۔اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔مغربی بنگال میں رہنے والے دراندازوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اوراسے مرکزی حکومت کو بھی سونپ دی گئی ہے۔ صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاست میں ہماری حجکومت بنے اور ہم اپنی پالیسی پر عمل کریں۔

دلیپ گھوش کا ماننا ہے کہ ریاست میں ایک کروڑ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بنگلہ دیشی مسلمان حکومت کی جانب سے رعایت پر ملنے والے دو روپئے کیلو والے چاول پر گزارا کر رہے ہیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاکہ مغربین بنگال میإ غیرقانونی طور پر رہنے والے بنگلہ مسلمانوں سے حکومت کے ذریعہ ملنے والی تمام رعایت چھین لیں گے۔ سرکاری اسکیموں پر ان کا کوئی حق نہیں ہے۔ وہ درانداز ہیں اور ان کی وجہ سے ہندو جائز حقوق سے محروم ہیں۔

'غیر قانونی بنگالی مسلمانوں سے تمام حقوق چھین لئے جائیں گے '

ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر کے مطابق ہم ان کو واپس بھیجیں گے ۔ ہم این آر سی نافذ کرنے کے اپنے وعدہ پورا کریں گے ۔ دراندازوں کی وجہ سے ہی ترنمول کانگریس اقتدار میں ہے۔ جس میں غیرقانونی طور پر بھارت میں رہنے والے بنگلہ مسلمان جائیں گے اس دن ممتابنرجی کی حکومت گر جائے گی۔


Last Updated : Feb 18, 2020, 12:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details