ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا وائرس کے خلاف جد وجہد کرنے میں مصروف ہے تومغربی بنگال بی جے پی نے سیاست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی روزانہ سڑکوں پر نکل رہی ہیں اور اس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور ان سے بات کرنے والوں کی بڑی بھیڑ ہوتی ہے ۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے تین دن قبل ریاست کے تمام بڑے اسپتالوں کا دورہ کرکے کورونا وائرس کی نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
وزیر اعلی نے ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ان کےساتھ ہیں اور کسی بھی قسم کی پریشانی انہیں نہیں ہونے دی جائےگی ۔
اس کے بعد ممتا بنرجی کلکتہ کے ہول سیل مارکیٹ کا دورہ کرکے سامان کے قلت دور کرنے کی کوشش کی اور تاجر ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی غذائی قلت نہیں ہونی چاہیے۔
کل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کالی گھاٹ اور علی پور میں فٹ پاتھ اور رکشہ چالکوں کے درمیان غذائی پیکٹ تقسیم کیا ۔