اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بنگال میں بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جارہا ہے' - صدر دلیپ گھوش

ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

'بنگال میں بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جارہا ہے'
'بنگال میں بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جارہا ہے'

By

Published : Feb 7, 2020, 5:59 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:18 PM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ووٹ بینک کی سیاست کرتی ہیں جس کی وجہ سے حالات بگڑتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں صرف اور صرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامیوں کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔

'بنگال میں بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جارہا ہے'

بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ریاست میں اپوزیشن پارٹیوں کے حامیوں کو سرگرم سیاست میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ جمہوریت میں ایسا کہیں نہیں ہوتا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہاکہ سچ تو یہ ہے کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ اس لئے اپوزیشن پارٹیوں کے حامیوں پر سرگرم سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ریاست میں بی جے پی کے حامیوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ گزشتہ روز بی جے پی خواتین ونگ کی ایک حامی کو گھسٹ کر مار ا گیا ہے۔

دلیپ گھوش نے کہاکہ روز بی جے پی خواتین ونگ کی ایک حامی کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس سےیہ ثابت ہو تا ہے مغربی بنگال لاءاینڈآرڈنام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ بالور گھاٹ میں بی جے پی کی خاتون حامی کے ساتھ جو کچھ بھی ہو ااس پر وزیراعلیٰ کو جواب دینا ہو گا۔

'بنگال میں بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جارہا ہے'

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی حامی کی حمایت میں مہم چلائی جائے گی۔ بی جے پی کے تمام اراکین سڑکوں پر اتریں گے۔ اتردیش اور دیگر ریاستوں کی باتیں کرنے والی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو اپنی ریاست کی خواتین کی فکر نے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بنگال کے بی جے پی ارکان اسمبلی نے ریاست میں لاء اینڈآرڈر کی ابتر حالات اور خواتین کے خلاف جرائم میں اضا فے کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details