ریاست مغربی بنگال کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش کورونا مثبت پائے گئے ہیں، انہیں نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بنگال بی جے پی کے صدر کورونا مثبت گزشتہ شب ان کی حالت خراب تھی لیکن آج ان کی حالت میں بہتری بتائی گئی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دلیپ گھوش کی حالت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے امید ہے کہ وہ مکمل طور صحتیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے. وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
گذشتہ شب بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کو بخار، سانس لینے میں تکلیف، آکسیجن کی کمی اور جسم کا درجہ حرارت بڑھ جانے کے بعد نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔