مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ 'میونسپلٹی انتخابات کے لئے بی جے پی کی تیاری جاری ہے ۔ ہم کسی بھی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔'
انہوں نے کہاکہ عوام کوبی جے پی سے جڑنے کے لئے عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے چائے پر چرچہ مہم چلائی جارہی ہے اس سے لوگوں کی توجہ پارٹی کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بی جے پی رہنما نے کہا کہ 107میونسپلٹی علاقے میں اس عوامی رابطہ مہم سے متعلق جانکاری دینی شروع کردی گئی ہے۔
پارٹی ورکروں سے کہا گیا ہے کہ اگر عوامی طور پر اس پروگرام کی پذیرائی ہوتی ہے تو اس کو ریاستی سطح پر لانچ کیا جائے گا۔