اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال ضمنی انتخابات سے ریاستی پولیس کو دور رکھنے کا مطالبہ - آئندہ 25 نومبر کو ہونے والے تین سیٹوں

مغربی بنگال میں آئندہ 25 نومبر کو ہونے والے تین سیٹوں کے ضمنی انتخابات کو ریاستی پولس کو دور رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی نے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

بنگال ضمنی انتخابات سے ریاستی پولس کو دور رکھنے کا مطالبہ

By

Published : Nov 18, 2019, 7:40 PM IST


مغربی بنگال میں آئندہ 25 نومبر کو ہونے والے تین سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں آج بی جے پی نے ریاستی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور ایک خط بھی دیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ 25 نومبر کو ریاست تین اسمبلی سیٹوں کالیا گنج، کریم پور اور کھڑگپور صدر ہونے والے ضمنی انتخابات سے ریاستی پولس کو دور رکھا جائے ۔اس سے سے قبل بی جے پی کی جانب سے اس سلسلے دہلی میں بھی الیکشن کمیشن کو خط دیکر اس کا مطالبہ کیا جا چکا ہے ۔آج بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری تشار کانتی گھوش کی قیادت میں ایک وفد نے ریاستی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ آئندہ ضمنی انتخابات کے دوران تینوں اسمبلی حلقہ میں بوتھ سطح پر امن وامان بحال رکھنے کی ذمہ داری سی اے پی ایف کو دی جائے تاکہ ہر ووٹر کو حق راۓ دہی کا استعمال کرنے کا موقع مل سکے اس کے ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ سو فیصد بوتھوں پر سی ای پی ایف کو تعینات کیا جائے اور ریاستی پولس کو ان علاقوں سے دور رکھا جائے اور الیکشن کی کوئی بھی ذمہ داری انہیں نہ دی جائے ۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details