اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ای وی ایم کی جیت ہوئی'

دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست پر ریاستی بی جے پی کے سنیئر رہنما مکل رائے نے کہا کہ ای وی ایم کی جیت ہوئی ہے۔'

'ای وی ایم کی جیت ہوئی'
'ای وی ایم کی جیت ہوئی'

By

Published : Feb 12, 2020, 12:08 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:13 AM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنیئر رہنمامکل رائے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت دوبارہ اقتدار میں آ ئی تولوگوں نے کہاتھاکہ ای وی ایم کی وجہ سے بی جے پی کی جیت ہوئی۔

'ای وی ایم کی جیت ہوئی'

انہوں نے کہاکہ ای وی ایم میں کچھ بھی نہیں ہے ۔ سب کچھ لوگوں کےفیصلے پر منحصر کرتا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیتے ہیں۔لوگوں کے فیصلے سے ہی حکومت بنتی ہے۔

مکل رائے نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں کہتی رہتی ہیں کہ بھارتیہ جنتاپارٹی ای وی ایم ہیک کرکے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے ۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ اگر ایسا ہو تا تو ہم مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں،مہاراشٹر ،جھارکھنڈ اور دہلی اسمبلی انتخابات میں کیسے ہارتے ۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ کہتی ہیں کہ ہمارے ہاتھوں میں منشری ہے ۔ اگر مشنری ہوتی تو ہم اس کو استعمال نہیں کرتے ۔لوگوں کا کام ہے الزام لگانا ہے وہ اپنا کام کرتے رہیں گے۔

'ای وی ایم کی جیت ہوئی'

مکل رائے نے کہاکہ آئندہ سال 2021 میں مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو ای وی ایم ہیک کرنے کا الزام لگایاجائے گا اگر ترنمول کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو کیا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہم جیتیں تو ای وی ایم میں گڑبڑی اور ہارے تو سب کچھ ٹھیک یہ کیسا سوال ہے۔

واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 63 سیٹیں حاصل کرکے تیسری مرتبہ دہلی پر قبضہ کیا ۔ بھارتیہ جنتاپارٹی 70 میں سے محض سات سیٹوں پر سمٹ گئی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details