مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سکریٹر راہل سنہا نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں لاء اینڈآرڈڑ کی حالت بہت خراب ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف پرُتشدد مظاہرے کے دوران جس طرح سے سرکاری املاک نقصان پہنچایاگیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست میں لاءب اینڈ آرڈڑ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
راہل سنہا نے کہاکہ ریاست کے مختلف اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف پرُتشدد مظاہرے کے درمیان گورنر جگدیپ دھنکر کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اسے دیکھ یہ کہہ جا سکتا ہے کہ لاء اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں گورنر کا عہدہ سب سے اعلیٰ ہوتا ہے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ کا عہدہ آتا ہے لیکن گزشتہ چنددنوں سے گورنر کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ۔وہ افسوسناک ہے۔
راہل سنہا نے کہاک جادب پوریونیورسٹی میں گورنر جگدیپ دھنکر کے ساتھ ترنمول کانگریس حمایتی طلباء نے بہت برا کیا۔انہیں کورٹ آف کیویکشن کی تقریب میں شرکت کرنے نہیں دی۔