اردو

urdu

ETV Bharat / state

"خوف زدہ ہیں ممتا"

بی جے پی نے ممتا بنرجی کے خلاف کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے ممتا بنرجی کے خلاف " خوف زدہ ہیں ممتا" کے نام سے مہم شروع کی ہے اور بی جے پی کے تمام رہنماؤں کی طرف ٹویٹر ٹرینڈ کیا جا رہاہے۔

"خوف زدہ ہیں ممتا"
"خوف زدہ ہیں ممتا"

By

Published : May 9, 2020, 9:38 PM IST

امیت شاہ کی جانب سے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو محاضر مزدوروں کے سلسلے میں لکھے گئے خط کے بعد سے بی جے پی کے رہنما پر جوش نظر آ رہے ہیں۔بی جے پی ممتا بنرجی پر کورونا وائرس لاک ڈاؤن اور اب محاضر مزدوروں کے معاملے دباؤ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہے۔

"خوف زدہ ہیں ممتا"

بی جے پی کی جانب سے اب سوشل میڈیا پر ممتا بنرجی کے مہم شروع کی گئی ہے۔اس کے ساتھ بی جے پی کے رہنما راہل سنہا بھی لگاتار ممتا بنرجی کی حکومت کی نکتہ چینی کر رہے ہیں۔" خوف زدہ ہیں ممتا " کے نام سے بی جے پی نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر ٹرینڈ شروع کیا ہے۔

"خوف زدہ ہیں ممتا"

ذرائع کے مطابق بی جے پی نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو اس مہم میں حصہ لینے اور "خوف زدہ ہیں ممتا کو ٹرینڈ کرانے کی ہدایت دی ہے۔بی جے پی کی تمام بڑے رہنماؤں کی طرف سے ٹویٹ کیا جا رہا ہے۔

بی جے پی کے بنگال کے تمام ایم پی نے ٹویت کیا ہے اور ممتا بنرجی کو محاظر مزدوروں کی گھر واپسی کرانے میں ناکام بتایا ہے۔بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویا نے بھی ٹویت کیا ہے۔

بی جے پی کے رہنماؤں نے ٹویٹر پر ممتا بنرجی کے متعلق پوسٹر بھی لگایا ہے ۔جس کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر صحت ممتا بنرجی گمشدہ ہیں ۔

وہیں بی جے پی کے رہنما راہل سنہا نے میڈیا سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بنگال حکومت کو محاظر مزدوروں کے سلسلے میں خط لکھا ہے جو ترنمول کانگریس کو ناگوار گزری ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں بنگال کے مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔

لیکن بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کچھ نہیں کیا۔اسی لئے وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھنا پڑا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ دو سو کروڑ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے لئے مختص کیا لیکن اس فنڈ کو اپنی تشہیر کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔خب مرکزی حکومت نے جب محاضر مزدوروں کو لانے کا مرکزی حکومت نے انتظام کیا ہے ۔

دوسری ریاستوں کی حکومت اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے رابطہ کر رہی ہیں جبکہ ممتا بنرجی کی حکومت خاموش بیٹھی ہیں۔انہوں الزام لگایا کہ ممتا بنرجی نے محاضر مزدوروں کو واپس لانے کی کوشش نہیں کر رہی ہیں ۔اسی لئے مرکزی وزیر داخلہ کی طرف سے ریادتی حکومت کو خط لکھا گیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details