اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس میں شگاف

مرشد آباد میں سنئیر کانگریسی رہنما اور رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری کی نگرانی میں سینکٹروں ترنمول کانگریس کے حامیوں نےکانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ترنمول کانگریس میں شگاف
ترنمول کانگریس میں شگاف

By

Published : Jun 11, 2020, 8:33 PM IST

مغربی بنگال میں میونسپل کارپوریشن، میونسپلٹیوں کے انتخابات اور اگلے سال 2021 میں اسمبلی انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتیں سرگرم ہوں گئیں ہیں۔

ترنمول کانگریس میں شگاف

ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ترقیاتی کاموں کی بدولت تیسری مرتبہ اقتدار پراپنا قبضہ برقراررکھنے کے لئے پرُعزم ہے ۔

بایاں محاذ اور کانگریس کے درمیان مضبوط اتحاد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو سخت چیلنج دینے کے لئے تیار ہے ۔

ترنمول کانگریس میں شگاف

اس کے علاوہ بی جے پی گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں ملی تاریخی کامیابیوں کو اگلے اسمبلی انتخابات میں دوہرانے کے لئے کمربستہ ہے۔

میونسپل کارپوریشن، میونسپلٹیوں کے انتخابات اور اگلے سال 2021 میں اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں ہورس ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

ترنمول کانگریس میں شگاف

مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے بہرامپور پارلیمانی حلقے میں رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کی نگرانی میں میں سینکٹروں ترنمول کانگریس کے حامیوں نےکانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

کانگریس کے سنئیر رہنما ادھیررنجن چودھری نے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بھارت کی قومی سیاسی جماعت کانگریس میں شامل ہونے والے لوگوں کو پارٹی کا پرچم سونپا۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری نے کہاکہ ترنمول کانگریس چھوڑ سینکٹروں افرادکے کانگریس میں شامل ہونا ورچیوئل نہیں بلکہ ایکچوئل ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگ ترنمول کانگریس سے اب چکے ہیں۔ اس لئے وہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ان کی شمولیت سے یہ ثبوت ہو تا ہے کہ اگلے انتخابات میں ترنمول کانگریس کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادھیررنجن چودھری کاکہنا ہے کہ کانگریس قومی سیاسی جماعت ہے ۔چند لوگوں کی سازش سے اس پارٹی کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔اگلے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پوری طاقت کے ساتھ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف انتخابی میدان میں اترے اور کامیابی حاصل کرے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details