کولکاتا: سیاسی یا انتظامی طور پرپنچایت انتخابات کی لوک سبھا یا اسمبلی انتخابات سے کم اہمیت ہوتی ہے تاہم، کسی سیاسی پارٹی کی تنظیمی طاقت کا اندازہ پنچایت انتخابات کی مہم سے لگایا جاسکتا ہے جبکہ ریاست کے تمام اداروں پر حکمراں جماعت کا قبضہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پنچایت انتخابی مہم دیہی معیشت کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کے معاملے پر مبنی ہے۔ West Bengal Ruling Party Trinamool Congress Focus On Panchayat Election
پنچایتی انتخابات کے نتائج پورے مغربی بنگال کی سیاست کو متاثر کرتے ہیں۔ اس ریاست میں گزشتہ تین پنچایتی انتخابات کے نتائج کو دیکھ کر یہ مسئلہ بخوبی سمجھ میں آتا ہے۔ ترنمول نے 2008، 2013 اور 2018 میں پنچایتی انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ 2008 میں سنگور-نندی گرام اراضی کے خلاف مظاہرے سے ترنمول کانگریس کو کافی فائدہ ہوا تھا۔
بدعنوانی کے الزامات اور رہنماؤں کی گرفتاری کے باوجود ترنمول کانگریس اپوزیشن جماعتوں پر بھاری پڑ سکتی ہے۔۔افٹ فرنٹ کو گزشتہ تمام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کانگریس کا حال بھی بہت برا ہےب۔
مغربی بنگال میں پرامن انتخابات بہت کم ہی ہوتے ہیں۔انتخابات کے دوران خونریزی عام بات ہے۔ انتخابات کے دوران ایک دو نہیں درجنوں لوگوں کی جان جاتی ہے۔یہ افسوسناک ہے لیکن سچا ہے۔