مغربی بنگال کی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلم طالبہ نے ہائر سیکنڈری امتحانات میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ رومانہ سلطانہ کا تعلق ریاست کے مسلم اکثریتی ضلع مرشدآباد سے ہے۔ رومانہ کے والدین شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔
مغربی بنگال ہائر سیکنڈری امتحان میں اس بار تمام اضلاع کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہوئے مرشدآباد بازی مارنے میں کامیاب ہوا۔ اس بار ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی رومانہ سلطانہ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ 499 نمبر حاصل کرکے مرشدآباد کے کاندی کی رہنے والی رومانہ سلطانہ نے پوری ریاست میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
رومانہ سلطانہ کاندی کے راجا مندر چندر گرلس ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبہ ہے۔ اس سے قبل بھی رومانہ سلطانہ نے مادھیامک امتحان میں پوری ریاست میں پانچواں مقام حاصل کیا تھا۔