مغربی بنگال میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 427 نئے کیسز کے ساتھ کل مریضوں کی تعداد سات ہزار سے ہو گئی ہے ۔
جبکہ اس وقت 40,25افراد زیر علاج ہیں۔2912افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹے میں 11افراد کی موت ہوئی ہے۔کل مرنے والوں کی تعداد 294ہوگئی ہے۔
بنگال میں مریضوں کی تعداد سات ہزار مغربی بنگال محکمہ صحت نے کہا ہے کہ چند دنوں میں ایک لاکھ سے زایدافراد کی قرنطینہ کی مدت مکمل ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ دو مہینوں میں 2,46,981 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جس میں سے ایک لاکھ 46ہزار 359افراد نے ہوم قرنطینہ مکمل کیا ہے اور اس وقت 96,622 افراد ہوم کورنٹائن میں ہیں۔ 56,940افراد سرکاری قرنطینہ سنٹر سے ریلیز کئے گئے ہیں۔اس وقت 572قرنطینہ سنٹر میں 20,072قرنطینہ میں ہیں۔
بنگال میں مریضوں کی تعداد سات ہزار مغربی بنگال میں اب تک2,51517لاکھ جانچ ہوچکا ہے۔2.84فیصد کی شرح کے حساب سے لوگ بیمار ہورہے ہیں۔اس وقت کورونا وائرس کی جانچ کے 42پبلک اور پرائیوٹ لیبارٹری ہیں۔اس وقت 3,753افراد زیر علاج ہیں اور 920آئی سی یو اور 392وینی لیٹر ہیں۔اس وقت سب سے زیادہ کلکتہ میں کورونا کے 1313مریض ہیں۔اس کے بعد ہوڑہ میں 802،شمالی 24پرگنہ 585،ہگلی میں 291اورجنوبی 24پرگنہ میں 192کیس ہیں.