مغربی بنگال میں کورونا وائرسکووڈ-19وبا آہستہ آہستہ سنگین ہوتی جارہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 476 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر10244 ہوگئی۔
اس دوران مزید 9ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 441 پہنچ گئی۔فی الحال یہاں 5587 سرگرم معاملے ہیں۔24
بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دس ہزار گھنٹوں کے دوران 159 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 3779 ہو گئی ہے۔
ریاست میں اب تک 297419 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جس میں 9519 کی جانچ آج کی گئی۔واضح رہے کہ بنگال وائرس کے معاملے میں ملک میں آٹھویں مقام پر ہے۔