اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ایک دن میں سب زیادہ کورونا کیسز

سب سے زیادہ 13 اموات کلکتہ میں ہوئی ہے، اس کے بعد شمالی 24 پرگنہ میں 6، تین ہاوڑہ، دو جنوبی 24 پرگنہ اور دارجلنگ میں ہوئی ہے۔ جب کہ جنوبی دیاج پور میں ایک موت ہوئی ہے۔

west Bengal records highest spike in corona cases
علامتی تصویر

By

Published : Jul 10, 2020, 7:27 PM IST

مغربی بنگال میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس 1088 درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ایک دن میں کورونا سے سب سے زیادہ 27 اموات ہوئی ہیں۔ بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 25,911 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 854 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔

سب سے زیادہ 13 اموات کلکتہ میں ہوئی ہے اس کے بعد شمالی 24 پرگنہ میں 6، تین ہاوڑہ، دو جنوبی 24 پرگنہ اور دارجلنگ میں ہوئی ہے۔ جب کہ جنوبی دیاج پور میں ایک موت ہوئی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹے میں 535 افراد ڈسچارج ہوئے ہیں۔ بنگال حکومت کے مطابق اب تک 16,826 افراد کورونا وائرس کو مات دے چکے ہیں۔اس وقت 8231 افراد زیر علاج ہیں۔

کلکتہ میں ایک دن میں 322 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، شمالی 24 پرگنہ میں 264، ہاوڑہ میں 167، جنوبی 24 پرگنہ میں 88، ہگلی میں 53 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ 194 کیس 13 اضلاع سے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details