اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری پر حملے کے خلاف احتجاج

کانگریس کے سنئیر رہنما ادھیر رنجن چودھری پر دہلی میں واقع رہائش گاہ پر ہوئے حملے کے خلاف ریاستی کانگریس کے حامیوں نے کولکاتا میں احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی ۔ متعدد کانگریس کے حامیوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔

By

Published : Mar 4, 2020, 6:13 PM IST

ادھیر رنجن چوھدیر پر حملے کے خلاف احتجاج
ادھیر رنجن چوھدیر پر حملے کے خلاف احتجاج

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں پر دیش کانگریس کے حامیوں نے سینیئر رکن پارلیمان اور لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری پر ہوئے حملے کے خلاف جم کر احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔

ادھیر رنجن چوھدیر پر حملے کے خلاف احتجاج

کانگریس کے حامیوں نے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری پر حملے کے پیچھے بھارتیہ جنتاپارٹی کے اراکین کے ملوث ہو نے کا الزام لگایا۔

کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ادھیررنجن چودھری پر حملہ منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔ اس حملے میں دہلی کے بی جے پی اراکین شامل ہیں۔

ادھیر رنجن چوھدیر پر حملے کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے حامیوں میں ایسا کرنے کی طاقت نہیں ہے اس لئے وہ بنگال کے سیاسی رہنما ؤں کو دہلی میں ہدف بنایا جا رہا ہے۔

ادھیر رنجن چوھدیر پر حملے کے خلاف احتجاج

مغربی بنگال یوتھ کانگریس کے حامیوں نے بھی ادھیر رنجن چودھری پر حملے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے ۔ کولکاتا کے علاوہ شمالی 24 پرگنہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی کانگریسی رہنما پر حملے کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران کانگریس کے حامیوں سڑک کی ناکہ بندی کردی ۔ اس کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کانگریس کے حامیوں کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ کانگریس کے حامی سڑک کی ناکہ بندی کرکے ٹریفک نظام درہم برہم کرنے کی کوشش کی ۔ناکہ بندی سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔

پولیس نے مزیدبتایا کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لئے کانگریس کے حامیوں کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی گئی ۔ اس دوران متعدد کانگریس کے حامیوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

ادھیر رنجن چوھدیر پر حملے کے خلاف احتجاج

واضح رہے کہ گزشتہ شب دہلی میں واقع کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کی رہائش گاہ پر چند نامعلوم افراد نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details