اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیر داخلہ مہاجر مزدوروں کو بھول گئے' - صدر

پردیش کانگریس کے صدرسومن مترا نے وزیرداخلہ امت شاہ کی ورچیول ریلی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ امت شاہ بنگال میں حکومت بنانے کی باتوں باتوں میں مہاجر مزدوروں کی پرشیانیوں کو بھول گئے ۔

'وزیرداخلہ مہامزدوروں کو بھول گئے'
'وزیرداخلہ مہامزدوروں کو بھول گئے'

By

Published : Jun 10, 2020, 6:12 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر سومن مترا نے کہا کہ درجنوں مہاجر مزدور سڑک حادثات اور بھوک سے مر چکے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں مزدور اپنے گھر کو لوٹ گئے ہیں اور ان کے پاس روزگار نہیں ہے۔مگر مرکزی حکومت تالیاں، پکوان اور ہنگامہ آرائی کو اپنی کامیابی سمجھ رہی ہے۔

'وزیرداخلہ مہامزدوروں کو بھول گئے'

انہوں نے کہا کہ بنگال اس وقت سب سے سنگین دور سے گزررہا ہے۔کورونا وائرس کے بحران کی وجہ غیر منظم سیکٹر سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

کانگریسی رہنما کاکہنا ہے کہ لاکھوں بنگالی مزدور دوسری ریاستوں سے واپس اپنے گھر لوٹ چکے ہیں اور امفان طوفان نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔ایسے میں بنگال کے عوام کو مدد کی ضرورت ہے مگر امت شاہ بھاشن دے کر چلے گئے۔

مترا نے کہا کہ وزیرا عظم مودی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ غریبوں کے اجڑے ہوئے مکانات دیکھ کر چلے گئے مگر اب تک کوئی بڑی مدد کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ دو ضلع مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور امت شاہ نے ریاست کے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے صرف انہیں اقتدار کی فکر ہے۔

سومن مترا نے کہا کہ امت شاہ صرف بنگال کے اہم شخصیات کا نام گنواکر یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ بنگال کو جانتے ہیں ۔ دراصل امت شاہ کو بنگال کی تہذیب و تمدن کا کوئی علم نہیں ہے۔

بنگال ٹیگور، سوامی وی ویکانند اور رام کرشن کی سرزمین ہے۔یہ ہندتو کی بات کرتے ہیں۔انہیں معلوم نہیں ہے کہ رام کرشن اور سوامی وی ویکانند کے نظریات کیا تھا اور وہ کس طرح کا ملک چاہتے تھے اور امت شاہ ملک کیا ماحول بنارہے ہیں ریاست کے عوام سب جانتے ہیں۔

سومن نے کہا کہ وزیر داخلہ، آپ کو معلوم نہیں کہ بنگال کے لوگ آپ جیسے چالاک لوگوں کو کبھی بھی پسند نہیں کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details