اردو

urdu

ETV Bharat / state

پول کار سے منسلک افراد مالی بحران کے شکار - محکمہ ٹرانسپورٹ

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔

پول کار سے منسلک افراد مالی بحران کے شکار
پول کار سے منسلک افراد مالی بحران کے شکار

By

Published : Oct 31, 2020, 2:12 PM IST

پول کار ایسوسی ایشن نے کہا کہ 'جب تک تمام اسکول دوبارہ کھل نہیں جاتے ہیں تب تک روڈ ٹیکس ادا کرنا ناممکن ہے۔'

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔

اسکول بند ہونے کے سبب پول کار کاروبار سے منسلک لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پول کار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سبرتو دتہ کا کہنا ہے کہ 'مغربی بنگال میں 90 فیصد اسکول بند ہیں، اسکولوں کے کھلنے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ لیکن محکمۂ ٹرانسپورٹ کی جانب سے روڈ ٹیکس ادا کرنے کے لئے نوٹس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ پول کار کاروبار سے منسلک لوگوں کو ہزاروں روپے روڈ ٹیکس دینے پڑتے ہیں لیکن کام تو ہو ہی نہیں رہا ہے تو ٹیکس کیسے ادا کریں گے۔

دوسری طرف بنگال پول کار ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری انجن مکھرجی کا کہنا ہے کہ اس کاروبار سے ملک میں لوگوں کی حالت بہت خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی لوگ ای ایم آئی پر نئی گاڑی لے رہے ہیں۔ اسکول بند ہے، کاروبار نہیں ہو رہا ہے۔ آمدنی نہیں ہے لیکن ای ایم آئی ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس دوران روڈ ٹیکس ادا کرنے کو کہا جا رہا ہے، یہ ہم پر اضافی دباؤ ہے۔

پول کار ایسوسی ایشن اور بنگال پول کار ویلفیئر ایسوسی ایشن نے محکمۂ ٹرانسپورٹ سے مل کر اس مسئلے کا حل نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ مارچ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ مرکزی حکومت کی ہدایت کے باوجود ریاست کے 90 فیصد اسکول بند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details