مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے بھارتیہ جنتاپارٹی کی رکن پارلیمان لاکیٹ چٹرجی نے کہاکہ تلنگانہ پولیس نے قابل تعریف کارنامہ انجام دیا ہے۔وہ تعریف کے قابل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں جب یہ خبر سنی تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔مجھے ایسا لگا کہ تلنگانہ پولیس نے جوکچھ بھی کیا ہے وہ باکل صحیح ہے ۔ اس پر کسی اعتراض نہیں کرنا چا ہیے ۔
رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ملزمان کو انجام تک پہنچانے کے بعد متقولہ کی روح کوسکون ملی ہوگی۔ مقتولہ کے گھروالوں کاتھوڑا غم کم ہو اہوگیا۔
لاکیٹ چٹرجی نے کہاکہ اس طرح کی واردات کو انجام دینے والوں کو سات سے پندہ دنوں کے اندر ہی موت کا گھاٹ اتار کرانہیں سزادینی چاہیے۔اس سے جرائم پر جلد سے جلد قابو پایاجا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انہوں نے حیدرآباد پولیس کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعے کے بعد جرائم توختم نہیں ہوں گے لیکن مستقبل میں اس میں نمایاں طور پر کمی آ سکتی ہے۔