مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے تارکیشور تھانہ کے تحت بالاگڑھ کے بناگ بیڑیا علاقے میں پولیس کی گاڑی سے ایک موٹرسائیکل سوارکو ٹکر ہوگئی۔ ٹکر میں موٹرسائیکل سوار شدیدطور پر زخمی ہوگیا۔
اس واقعہ کے مقامی باشندوں نےپولیس کی گاڑی میں جم کر توڑ پھوڑ کی۔ وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو بھی زدوکوب کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
پولیس اور آر ایف سی کی ٹیمیں جائے وقوع پرپہنچ کرحالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پہلے لاٹھی چارج کیا اور اس کے بعد آنسوگیس کے گولے داغے۔
پولیس نے سخت کارروا ئی کرتے ہوئے عوام پر لاٹھی برسائے۔ لاٹھی چارج کے سبب متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو ئی ہے۔