اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مغربی بنگال میں این آر سی کا نفاذ میری لاش پر گزر کر ہوگا'

ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ 'شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری پرُتشدد مظاہرے میں بیرونی ریاستوں کے لوگ بھی شامل ہیں اور ان کی وجہ سے ماحول بگڑ سکتا ہے۔

بنگال میں این آر سی نافذ میری لاش پر گزر کر ہی پاس ہوگا
بنگال میں این آر سی نافذ میری لاش پر گزر کر ہی پاس ہوگا

By

Published : Dec 16, 2019, 10:26 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'احتجاج ان کا قانونی حق ہے لیکن کچھ لوگ بی جے پی سے روپے لے کر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور تشدد کا ماحول پیدا کرکے پوری مہم کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بنگال میں این آر سی نافذ میری لاش پر گزر کر ہی پاس ہوگا

انہوں نے کہا کہ 'کچھ لوگ مسلمانوں کے ہمدرد بن کر بھی ماحول بگاڑنے کا کام کررہے ہیں۔

ریڈ روڈ سے جلوس کی قیادت کرنے والی ممتا بنرجی نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ بنگال میں این آر سی کا نفاذ ان کی لاش پر گزر کر ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعہ سے ہی بنگال میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں، کئی مقامات پر ریلوے ٹریک پر جام کرنے کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں ریلوے خدمات متاثر ہوئی ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے مزید کہا 'احتجاج کے دوران کچھ باہری لوگ بی جے پی سے روپے لے کر مسلمانوں کے ہمدرد بن کر تشدد کررہے ہیں۔

ممتا نے یقین دلایا کہ میں زندہ ہوں اور اپنے طور پر پوری جدو جہد کررہی ہوں، اس قانون کے خلاف میری کوشش جاری رہے گی اور مسلسل جدو جہد کرتی رہوں گی۔

وزیرا علیٰ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کے خلاف پولس کی کارروائی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال بہتر ہے۔
ریاست کے مختلف علاقوں میں مرکزی ریلوے نے ریلوے سروس کو بند کردیا ہے۔

دوسری جانب ممتا بنرجی کے جلوس کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے قانون کی خلاف ورزی کر کے جلوس کی قیادت نہیں کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details