مغربی بنگال میں ویکسی نیشن کی مہم کے ساتھ ساتھ سیاسی مہم بھی تیز ہو گئی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام حزب اختلاف جماعتوں نے ویکسی نیشن مہم پر سیاست تیز کر دی ہے۔
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رابندرناتھ چٹرجی کے ویکسی نیشن مہم کے پہلے روز کورونا ویکسین لگوانے پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس، لفٹ فرنٹ اور بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے کورونا ویکسین لینے کو پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دی۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہہ چکے ہیں کہ ویکسی نیشن کے پہلے دن فرنٹ لائن واریئرز صفائی ملازمین، ڈاکٹرز،نرس اور صحت مراکز میں کام کرنے والوں کو ویکسین دیا جائے گا لیکن ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان رابندرناتھ چٹرجی نے ویکسی نیشن کے پہلے روز ویکسین لے کر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔