اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کے اکلا چلو کے اعلان پر کانگریس اور بایاں محاذ برہم

ممتابنرجی کے  اکلاچلوکے اعلان پرکانگریس اور بائیں محاذ کے رہنماؤں نے تنقید کرتے ہوئے اسے  آرایس ایس کو خوش کرنے کی پالیسی قرار دیا ہے ۔

ممتا بنرجی کے اکلا چلو کے اعلان پر کانگریس اور بایاں محاذ برہم
ممتا بنرجی کے اکلا چلو کے اعلان پر کانگریس اور بایاں محاذ برہم

By

Published : Jan 10, 2020, 7:27 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج اسمبلی میں کہا کہ اگر ضرورت پڑے گی تو میں اکیلے ہی مقابلہ کروں گی۔ وزیراعلیٰ کے اس بیان کے بعد کانگریس اور بائیں محاذ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے

ممتا بنرجی کے اکلا چلو کے اعلان پر کانگریس اور بایاں محاذ برہم

سونیا گاندھی کے ذریعہ 13جنوری کو بلائی گئی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بایاں محاذ کا رویہ دوہرا ہے۔وہ ریاست میں تشدد پھیلانا چاہتی ہے او ر ہم کسی بھی صورت میں تشدد کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے سونیاگاندھی کے ذریعہ بلائی گئی 13جنوری کی میٹنگ کو بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم کسی بھی صورت میں تشدد کو برداشت نہیں کرتے ہیں۔کانگریس اور بایاں محاذ کے لوگوں نے ہڑتال کے نام پر تشدد کیا ہے۔

ممتا بنرجی کے اکلا چلو کے اعلان پر کانگریس اور بایاں محاذ برہم

ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں ہی ملک بھر میں این آر سی کے خلاف اسمبلی میں ریزولیشن پاس کرچکی ہے اس لیے از سر نو اس پر ریزولیشن لانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی شہریت ترمیمی ایکٹ جس میں بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے آنے والے ہندو،سکھ، عیسائی، جین اوربدھشٹ کو شہریت دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔اس میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے پہلے بھارت بند کی مخالفت کی اور اس کے بعد آئندہ 13 جنوری کو سونیا گاندھی کی جانب بلائی گئی بی جے پی کے خلاف حزب اختلاف کی میٹنگ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا تھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details