اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کانگریس اور بائیں محاذ ہی بی جے پی سے مقابلہ کرسکتی ہے'

ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا نے کانگریس اور بائیں محاذ کی مشترکہ ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں کانگریس اور بائیں محاذ ہی بی جے پی سے مقابلہ کرسکتی ہے

'کانگریس اور بائیں محاذ ہی بی جے پی سے مقابلہ کرسکتی ہے'
'کانگریس اور بائیں محاذ ہی بی جے پی سے مقابلہ کرسکتی ہے'

By

Published : Dec 27, 2019, 7:13 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آ رسی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر سومن مترا نے کہاکہ مغربی بنگال میں کانگریس اور بائیں محاذ واحد طاقت ہے جو بی جے پی سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

'کانگریس اور بائیں محاذ ہی بی جے پی سے مقابلہ کرسکتی ہے'

ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت سے بنیادی غلطی ہوچکی ہے۔اس غلطی کوسدھارنے میں نہ جانے کتنے لوگوں کی جان جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف سختی سے احتجاج کرنے کاسلسلہ جاری رہے گا۔ ہمیں احتجاج کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

'کانگریس اور بائیں محاذ ہی بی جے پی سے مقابلہ کرسکتی ہے'

پردیش کانگریس کے مطابق ہم ملک میں قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن بی جے پی جمہوریت کوہی ختم کرنے پر آمادہ ہے۔ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

کانگریس کے رہنما کے مطابق کانگریس اور بائیں محاذ بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اتر چکی ہے۔ اب بی جے پی کو مذہب کے نام پر سیاست کرنے کی آزادی نہیں دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی وجہ سے ہی بی پی بنگال میں آ ئی ہے۔ ممتابنرجی میں بی جے پی کو روکنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

ریاست میں گزشتہ کئی ہفتوں سے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف پرُتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی بنگال کے تمام مذاہب کے لوگ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف سڑکوں کو پراتر آ ئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ بارہ دنوں سے وزیراعلیٰ ممتابنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی نافذ کرنے کے فیصلے کے خلاف مسلسل احتجاجی ریلیوں کی قیادت کررہی ہیں۔ انہیں عام لوگوں کی بھر پور حمایت مل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details