ملک کی مختلف ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کےکولکاتا اور اس کے اطراف کے لوگوں کو بھی پیاز کے آنسو رونے والے ہیں۔ پیاز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے
پیاز کی قیمت 200روپے تک پہنچ جانے کی امید پیاز کی قیمت مغربی بنگال کے درلحکومت کولکاتا سمیت ریاست بھر میں 130سے 140روپے تک پہنچ گیا ہے مگر سبزی مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ دسمبر کے اخیر تک اس کی قیمت میں اضافہ ہوکر 200روپے سے زاید تک پہنچ سکتا ہے۔
سبزی مارکیٹ کے ایک تاجر نے کہا کہ کولکاتا میں جو پیاز کی سپلائی ہوتی ہے اس کا صرف پانچ فیصد پیاز مارکیٹ میں آرہا ہے۔
اس لیے خدشہ ہے کہ قیمت میں کمی آنے کے بجائے دسمبر کے آخیر تک اضافہ ہی ہوا اور یہ 200روپے کلو سے زاید تک پہنچ جائے گا۔
تاہم مغربی بنگال حکومت کی جانب سے سبسڈی پر مختلف علاقوں میں پیاز فروخت کیا جارہا ہے۔
کولکاتا کے تاجروں کا کہنا ہے کہ بنگال میں پیاز کی قلت کی اصل وجہ یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر بنگلہ دیش پیاز کو ایکسپورٹ کردیا جاتا ہے۔
جبکہ دوسری جانب مغربی بنگال حکومت کی ٹریڈ فرم ایم ایم ٹی سی جو مرکزی حکومت کے ذریعہ پیاز برآمد کرتی ہے نے ترکی سے 4000ٹن پیاز برآمد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔