اردو

urdu

ETV Bharat / state

متنازعہ نعرہ بازی کے الزام میں ایک اور گرفتار

وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی کے دوران اشتعال انگیز نعرے لگانے کے معاملے میں پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا۔ اس طرح اب تک بی جے پی کے چار حامیوں کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے ۔

By

Published : Mar 3, 2020, 4:46 PM IST

متنازعہ نعرہ بازی کے الزام میں ایک اور گرفتار
متنازعہ نعرہ بازی کے الزام میں ایک اور گرفتار

مغربی بنگال کے جنوبی 24پرگنہ کے بروئی پور تھانہ کے تحت گھولہ علاقے سے نیومارکیٹ تھانے کی پولیس نے بی جے پی کے رہنما امت شاہ کی یہاں منعقد ریلی کے دوران گولی مارو غداروں کو نعرہ لگانے کے سلسلے میں ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا ۔مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے بی جے پی کے حامی کو گرفتار کیا ہے ۔

متنازعہ نعرہ بازی کے الزام میں ایک اور گرفتار

نیومارکٹ تھانے کی پولیس نے بتا یا کہ متنازعہ نعرہ بازی کرنے کے الزام میں سجیت بروا نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ بروئی پور تھانہ کے تحت گھولہ علاقے کا رہنے والا ہے ۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد رات بھر شہر کے مختلف حصوں میں چھاپہ ماری اکے دوران اسے گرفتار کر لیا ۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

اس سے قبل نیومارکیٹ تھانے کی پولیس نے متنازعہ نعرہ لگانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سریندر کمار تیواری، دھرب بوس اور پنکج پرساد کے طور پر ہوئی ہے ۔ یہ تینوں بی جے پی کے ایڈووکیٹ سیل کے رکن ہیں ۔

پولیس نے ان تینوں کو نیابازار ، هری دیو پوراور بھواني پور سے گرفتار کیا ۔ ان تمام کو تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے، 505، 506 اور 34 کے تحت گرفتار کیا ہے ۔

پولیس اب تین ملزمان کو عدالتی حراست میں بھیجنے سے پہلے بینکشال عدالت میں پیش کرے گی ۔

واضح ر ہے کہ ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے ویڈیو میں مسٹر شاہ کی شہید مینار میں منعقد ریلی کے دوران مذکورہ جے پی کارکن گولی مارو کے نعرے لگاتے دکھائی دے رہے تھے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری ملنے کے بعد سے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نئے قانون کے خلاف تحریک چلا رہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت ریاست کے تمام اضلاع میں نئے قانون کے خلاف جلسہ وجلوس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ریاست کے کل 294 اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جا ری ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details