ریلوے کے مطابق الوبیڑیا میں مظاہرین نے ریلوے ٹریک پر جام لگادیا ہے اس کی وجہ سے جنوب مشرقی ریلوے لائن مکمل طور پر ڈسٹرب ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطا بق ہوڑہ مین سکیشن کے مختلف اسٹیشنوں پر جاری شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے سبب ہوڑہ سے روانہ اور آنے والی ٹرینیں منسوخ کردیں گئیں ہیں۔
سی اے بی کے خلاف مظاہرے کے سبب متعدد ٹرینیں معطل ریلوے ذرائع کے مطابق بھاگلپور آنندبہار ایکسریش ،غریب رتھ ایکسیریش ،ہری دور ایکسپریش سمیت متعدد ٹرینوں کو مسنوخ کردی گئیں ہیں۔
رام پورہاٹ۔ پاکور،مالدہ ڈویژن کے دھیان گنگااور بلپ پور اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر پرتشدد مظاہرہ کے سبب ٹرینیوں کی سروش غیرمعائنہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مظاہرین نے نیم دیگھی نیشنل ہائی وے پر بھی جام کردیا ہے۔ متعدد ٹرینیں معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو دشواریوں کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔
جنوب مشرقی ریلوے کے چیف ریلیشن آفیسر نے بتایا کہ 200سے 250افراد ہوڑہ،کھڑکپور سیکشن میں 3.30بجے ریلوے پر روک لگادیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج ریلوے سے متعلق نہیں ہے۔لیکن اس کی وجہ سے ٹرین سروس متاثرہوئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ حالات بہتر ہونے کے انتظار میں ہے۔جسے ہی حالات بہتر ہوں گے ٹرین سروس بھی معمول جائیں گی۔
اس کے علاوہ پولس نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے نمبر 6پر بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے جام لگادیا۔پولس نے بتایا کہ این آر سی کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزجمعہ سے مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔ شہریت ترمیمی بل کے خلاف بنگال کے لوگ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔
مختلف اضلاع میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے دوران ریلوے ٹریک پر آتشزنی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ بیشتر ریلوے ڈویژن میں ٹرینوں کی سروش غیرمعائنہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔