مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ریاستی اسمبلی کے دورے پر گیے تھے لیکن اسمبلی ایک دن کے لیے ملتوی ہونے پر وہ راست کلکتہ یونیورسٹی پہنچ گیے۔
گورنرجگدیپ دھنکر جب یونیورسٹی پہنچے تو وہاں ان کاستقبال کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ وائس چانسلر سمیت اعلیٰ عہدے پر فائز افراد کے کمرے کے سامنے تالہ لگاہو ا تھا۔
گورنر جگدیپ دھنکرنے کلکتہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر افرراد کی غیرموجودگی پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ ریاست میں کیا چل رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں جاتاہوں تو پتہ چلتا ہےکہ اسمبلی کو ایک دن کے لیے ملتوی کردیاگیا ہے۔ اسمبلی ملتوی کرنے کا فیصلہ حیران کن ہے۔ اسمبلی سے جب کلکتہ یونیورسٹی جاتاہوں تو وہاں بھی چانسلر غائب رہتے ہیں۔