بھارت کی آزادی سے قبل 6 اکتوبر 1941 کے دن جگتدل میں مجاہد آزادی کے دیوانوں کے جلسے کو خطاب کرنے کے لئے جانے کے دوران برطانوی فوجیوں نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو چورنگی کے مقام پر گرفتار کر لیا تھا۔
آزاد ہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کو نوا پاڑہ تھانے میں قید کرکے رکھا گیا۔ بھارت کے عظیم مجاہد آزادی کو جس کمرے میں رکھا گیا تھا وہ کمرہ اور جس کپ(پیالے) میں چائے دی گئی تھی اسے آ ج کے دن یعنی 23 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔