اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلورو: گھروں میں ہی نماز ادا کی گئی - مغربی بنگال کے دیگر علاقوں

بنگال کے دیگر علاقوں میں آج جمعہ نماز کیلئے مسجد میں لوگوں کی بھیڑ جمع نہیں ہوئی اور لوگوں نے گھروں میں نماز ادا کی

مساجد میں نماز کےلئے مصلیوں کی بھیڑ نہیں ہوئی
مساجد میں نماز کےلئے مصلیوں کی بھیڑ نہیں ہوئی

By

Published : Mar 27, 2020, 11:34 PM IST

مسلم تنظیموں اور ملک کے معروف دینی مدارس کے اپیل کے بعد کولکاتا شہر اور مغربی بنگال کے دیگر علاقوں میں آج جمعہ نماز کیلئے مسجد میں لوگوں کی بھیڑ جمع نہیں ہوئی اور لوگوں نے گھروں میں نماز ادا کی ۔تاہم بیشتر مساجد میں حسب معمول جمعہ کی آدان، خطبہ اور جماعت ہوئی مگر مساجد میں شریک ہونے والوں کی تعد اد پانچ سے زاید نہیں تھی۔

مساجد میں نماز کےلئے مصلیوں کی بھیڑ نہیں ہوئی

کلکتہ کی تاریخی مسجد ناخدا نے گزشتہ جمعے سے ہی مسجد میں نہیں آنے کی اپیل شروع کردی تھی اور دودن قبل مسجد کے صدردروازے کو بند کردیا تھا ۔آج یہاں جماعت ہوئی مگر پانچ سے 6 افراد شریک تھے۔

یہی صورت حال کلکتہ شہر کے قلب میں واقع ٹیپو سلطان مسجد جسے شیر میسور ٹیپو سلطان کے خانوادے کے لوگوں نے تعمیر کرائی تھی میں بھی جمعہ کی نماز میں مجمع نہیں تھا۔

بیشتر مساجد کے دروازےپر کل سے ہی نوٹس چسپاں کردیاگیا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میںہم حکومت کے ساتھ ہیں ،چوں کہ یہ بیماری متعددی ہے اور تیزی سے پھیلتا ہے اور حکومت نے بھی سوشل دوریاں بنانے کی ہدایت دے رکھی ہے۔

مساجد میں نماز کےلئے مصلیوں کی بھیڑ نہیں ہوئی

ملک بھر میں لاک ڈائون نافذ ہے اس لئے جمعہ کی نماز کیلئے مسجد میں نہ آئیں ۔تاہم بعض مساجد میں جمعہ کی مختصر نماز ہونے کی اطلاعات ہیں ۔اس مسجد کے مصلیوں نے بتایا کہ ہم لوگوں نے مختصر جماعت کی ہے اور سوشل دوریوں کو باقی رکھا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details