اردو

urdu

ETV Bharat / state

'انسانی ٹریفکنگ کے خلاف بنگال حکومت سرگرم' - خلاف

عالمی یوم انسداد انسانی ٹریفکنگ کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے  انسانی ٹریفیکنگ کے خلاف مغر بی بنگال کو سب سے سرگرم ریاست قرار دیا ہے ۔

'انسانی ٹریفکنگ کے خلاف بنگال حکومت سرگرم'

By

Published : Jul 31, 2019, 5:02 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ملک کی تمام ریاستوں سے زیادہ ریات بنگال انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتی ہے ۔

ریاستی حکومت نے اس پر قابو پانے کے لیے مختلف ادارے بنارکھی ہے۔ اس سے حکومت اور پولیس دونوں کو انسانی اسنگلنگ پرقابو پانے میں کامیابی ملی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کہا ہے کہ ہندوستان میں بنگال واحد ریاست ہپے جہاں بچوں کے ٹریفکنگ روکنے کیلئے علاحدہ ڈائریکٹوریٹ فار چائلڈ رائٹ و ٹریفکنگ اور اینٹی ٹریفکنگ ٹاسک فورس ہے۔

ممتابنرجی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج عالمی یوم انسداد ٹریفکنگ“ ہے۔

اس موقع پر یہ بتانا چاہتی ہوں کہ بنگال واحدد ریاست ہے جہاں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ٹریفکنگ روکنے کیلئے ٹاسک فورسیس اور ڈائریکٹوریٹ موجود ہے۔

ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ ضلع سطح پر چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی قائم ہے۔اس کے علاوہ انسانی اسمگلنگ اور کم عمری کی شادی کے خلاف مقامی سطح پر بنگال حکومت مہم چلاتی ہے اور اس کی نگرانی کرتی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے شکار زیادہ تر خواتین اور بچے ہوتے ہیں۔انہیں سیکس ریکٹ یا پھر مزدوری میں ڈھکیل دیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details