اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریئل کشمیر ایف سی پر محمڈن اسپورٹنگ کی شاندار جیت - اسپورٹس نیوز

پیڈرو مانجی کے دو گول کی بدولت دس کھلاڑیوں پر مشتمل محمڈن اسپورٹنگ نے ریئل کشمیر ایف سی کو دو صفر سے شکست دے کر آئی لیگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

west bengal: mohammedan sporting beat real kashmir fc by 2-0 in i league match
رئیل کشمیر ایف سی پر محمڈن اسپورٹنگ کی شاندار جیت

By

Published : Feb 28, 2021, 10:53 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور ریئل کشمیر ایف سی کی ٹیم آمنے سامنے ہوئیں۔

رئیل کشمیر ایف سی پر محمڈن اسپورٹنگ کی شاندار جیت

دونوں ٹیموں کے لئے اس میچ میں جیت لازمی تھی اور دونوں ہی تین پوائنٹ حاصل کرنے کے ارادے سے میدان میں اتری تھیں۔ دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں جارحانہ انداز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر دبدبہ بنانے کی کوشش کی۔

کھیل کے 35 ویں منٹ پر اوڈومبے کنگسلے کو لال کارڈ دیکھ کر میدان سے باہر جانا پڑا۔ محمڈن اسپورٹنگ کو دس کھلاڑیوں کے ساتھ ہی مہمان ٹیم کے خلاف مقابلہ کرنا پڑا۔

دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی گول نہیں ہو سکا اور میچ کا اسکور 0-0 رہا۔

دوسرے ہاف میں سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور رئیل کشمیر ایف سی کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

کھیل کے 73 ویں منٹ پر پیدرو مانجی نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ چھ منٹ بعد ہی انہوں نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کی سبقت دو صفر کر دی۔

کھیل کے اختتام تک رئیل کشمیر ایف سی اسکور برابر کرنے اور کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ رئیل کشمیر ایف سی پر محمڈن اسپورٹنگ دو - صفر کی جیت درج کرتے ہوئے آئی لیگ کے پوائنٹ ٹیبل میں پیش قدمی کی اس جیت کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ ٹاپ تین ٹیموں کے ساتھ چمپئن شپ کی دوڑ میں برقرار ہے۔

رئیل کشمیر ایف سی پر محمڈن اسپورٹنگ کی شاندار جیت

اس جیت کے ساتھ محمڈن دس میچوں میں 16 پوائنٹ کے ساتھ لیگ ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ رئیل کشمیر ایف سی اتنے ہی میچوں میں 17 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

مزید پڑھیں:

پچ ناقدین سے اشون کا تلخ سوال

چرچل برادرس نو میچوں میں 19 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔ تراو ایف سی 10 میچوں میں 16 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details