اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریاستی وزیر بھی میر جعفر نہ بن جائیں'

مغر بی بنگال کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے اپنے ہی پارٹی کے متنازع رہنما کو غدار اور میر جعفر کہہ پکارنے پر حزب اختلاف کی جماعتیں کانگریس ، سی پی آ ئی ایم اور بی جے پی نے حکمراں جماعت کی جم کر تنقید کی۔

'ریاستی وزیر بھی میر جعفر نہ بن جائیں'

By

Published : Jul 9, 2019, 2:42 PM IST


ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئر رہنما راہل سنہا نے کہاکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں دراڑ پڑ چکا ہے۔ اس میں بی جے پی یا کوئی دوسری سیاسی جماعت نہیں بلکہ خود ترنمول کانگریس ذمہ دار ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم پر تنقید کر تے ہوئے راہل سنہا نے کہاکہ ترنمول کانگریس اور شبھاشادتہ کے درمیان جوکچھ چل رہا ہے وہ اندرونی خلفشار کا نتیجہ ہے۔ فرہاد حکیم آج اپنے پارٹی کو غدار اور میر جعفر کہہ رہے ہیں۔ کل ایسا نہ ہو کہ وہ خود میر جعفر بن جائیں۔

'ریاستی وزیر بھی میر جعفر نہ بن جائیں'

انہوں نے کہاکہ سیاست کامطلب ہی ہے مفاد اور مطلب پرستی۔ ریاستی وزیر کو پارٹی کی جانب سے سب کچھ مل رہا ہے تو سب ٹھیک ہے کل ان سے تمام سہولتیں چھین لی جائے تو پارٹی کے خلاف بولنے لگیں گے۔

راہل سنہا کے مطابق آئندہ چھ مہینوں کے دوران ریاست میں بڑی تبدیلی ہونے والی ہے ۔ حکمراں جماعت کی حالت دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ چھ مہینوں کے اندر ہی قبل از وقت اسمبلی انتخابات کرانے کی نوعبت نہ آجائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر قبل از وقت انتخابات ہوتے ہیں تو حکمراں جماعت کو سخت چیلنج کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details