اردو

urdu

ETV Bharat / state

پسماندہ طبقے کے لوگوں کے درمیان زمین کے پٹے کی تقسیم

مغربی بنگال کے ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے جنوبی کولکاتا کے نوناڈانگہ میں پسماندہ طبقے کے لوگوں کے درمیان زمین کے پٹے کی تقسیم کی۔

پسماندہ طبقے کے لوگوں کے درمیان زمین کے پٹے کی تقسیم
پسماندہ طبقے کے لوگوں کے درمیان زمین کے پٹے کی تقسیم

By

Published : Feb 16, 2021, 12:19 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع نوناڈانگہ میں تقریب کے دوران سینکڑوں پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان زمین کے پٹے تقسیم کیے گئے۔اس سے قبل ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر جاوید احمد خان اور رکن پارلیمان مالا رائے کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود رہے۔

پسماندہ طبقے کے لوگوں کے درمیان زمین کے پٹے کی تقسیم
زمین کے پٹہ تقسیم کی تقریب کے موقع پر وزیر جاوید احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ طبقے کے لوگوں کے درمیان زمین کے پٹے تقسیم کرنے کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت بننے کے بعد 2012 میں پہلی مرتبہ پسماندہ طبقے کے لوگوں کو پٹہ دینے کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جو آج تک جاری ہے۔ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان کا کہنا ہے کہ پہلے لوگوں کو اپنے کام کے سلسلے میں مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے تھے، لیکن ممتا بنرجی کے ذریعہ شروع کیےگئے گھرگھر سرکار منصوبے کے تحت اب سرکاری دفاتر عام لوگوں کے گھروں تک پہنچتے ہیں۔ وہیں رکن پارلیمان مالا رائے کا کہنا ہے کہ آج تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں کو زمین کے پٹے دئیے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ضرورت مند لوگوں کو دفتروں کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کی مدد کے لئے دفتر ان کے گھروں تک پہنچے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details