اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cattle Smuggling In Bengal مویشی اسمگلنگ سے متعلق سوال مرکزی حکومت سے کیا جانا چاہئے

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کے بیان کے مطابق امت شاہ جب سے وزیر داخلہ بنے اس وقت تک مویشی اسمگلنگ میں کمی آئی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے پہلے راجناتھ سنگھ اس عہدے پر فائز تھے تو کیا ان کے دور میں اسمگلنگ کے معاملے زیادہ ہوئے تھے۔

مویشی اسمگلنگ سے متعلق سوال مرکز سے کرنا چاہیے
مویشی اسمگلنگ سے متعلق سوال مرکز سے کرنا چاہیے

By

Published : May 11, 2023, 5:24 PM IST

مویشی اسمگلنگ سے متعلق سوال مرکز سے کرنا چاہیے

کولکاتا: مغربی بنگال میں مویشی اسمگلنگ کی جانچ جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے تو اس معاملے کو لے کر نئے نئے انکشافات منظر عام پر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وزیر فرہاد حکیم نے شبھندو ادھیکاری پر تنقید کرتے ہوئے امت شاہ جب سے وزیر داخلہ بنے اس وقت تک مویشی اسمگلنگ میں کمی آئی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے پہلے راجناتھ سنگھ اس عہدے پر فائذ تھے ان کے دور میں اسمگلنگ کے معاملے ہوئے ہوں گے۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ مویشی اسمگلنگ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔اس معاملے میں کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی کے رہنماوں کی جانب سے اس معاملے میں مسلسل بیان بازی کی جا رہی ہے ۔بیان بازی بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ شبھبندو ادھیکاری نے اس معاملے میں جو بیان بازی کی ہے اس پر کئی سوال کھڑ ہوگئے ہیں۔ شبھندو ادھیکاری کے بیان کے مطابق امت شاہ کے وزیر داخلہ بننے کے بعد سے اب تک مویشی اسمگلنگ کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ مویشی اسمگلنگ پر قابو پالیا گیا ہے۔لیکن اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس سے پہلے مویشی اسمگلنگ کی وارداتیں ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:Legal Notice To Mamataعوام فیصلہ کرے گی کہ انہیں فلم دیکھنا ہے یا نہیں، وویک اگنی ہوتری

ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بی جے پی کے سنیئر رہنما راجناتھ سنگھ وزیر داخلہ تھے تو کیا ان کے دور میں مویشی اسمگلنگ کے واقعات ہوتے تھے؟ بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کو اس کی وضاحت کرنی چاہئے۔ میڈیا کو ان سے سوال کرنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details