اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریستی وزیر نے سول سوسائٹی کی حمایت کی - کولکاتا کارپوریشن

ریاستی وزیر شہری ترقیات اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے  کولکاتا کی سول سوسائٹی کی جانب سے لگائے گیے امرتیہ سین کے بیان سے متعلق بورڈ کی حمایت کی ہے۔

ریستی وزیر نے سول سوسائٹی کی حمایت کی

By

Published : Jul 13, 2019, 2:20 PM IST


انہوں نے کہا کہ امرتیہ سین بنگال کیلئے قابل فخر شخصیت ہیں۔ بی جے پی والے اسے نہیں سمجھتے ہیں ۔تاہم ہم ان کی اہمیت اور شہرت کے معانی کو سمجھتے ہیں۔

حکیم نے بھی کہا کہ بی جے پی والوں نے جے شری رام کے نعرے کو بدنام کردیا اور اس نعرے کے ذریعہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مغر بی بنگال میں جے شری رام کا نعرہ سیاست میں موضوع بحث بن گیا ہے ۔

خیال رہے کہ بی جے پی لیڈروں اور ورکروں نے ممتا بنرجی کے قافلے کا گھیراؤ کرکے یہ نعرے لگائے تھے جس کی وجہ سے یہ تنازع کا سبب بن گیا تھا۔

بی جے پی کے جواب میں ترنمول کانگریس نے جے بنگلا اور جے ہند کے نعرے لگانے شروع کردیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details