اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پربنگال حکومت سے رپورٹ طلب

مرکزی وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن کی بنگال میں خلاف ورزی کرنے پر بنگال حکومت کو جواب دینے کی ہدایت دی ۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پربنگال حکومت سے رپورٹ طلب
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پربنگال حکومت سے رپورٹ طلب

By

Published : Apr 11, 2020, 8:58 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کی ہدایات کے مغربی بنگال میں خلاف ورزی بڑھتے معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو ان پر روک لگانے اور اس تعلق سے رپورٹ دینے کو کہا ہے ۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پربنگال حکومت سے رپورٹ طلب

وزارت نے ریاست کے چیف سیکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ اسے ریاست میں لاک ڈاؤن کے دوران ہدایات سے الگ ہٹ کر رعایت دیے جانے اور تجویز کردہ التزامات کی خلاف ورزی کی اطلاعات موصول ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ خلاف ورزی کے معاملے راجہ بازار ، نرکیلدنگا ، ٹوپسیا ، مٹيابرج، گارڈنرچ، اقبال پور اور مانک تلا میں پیش آئے ہیں اور ان مقامات پر سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹوں میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مذہبی اجتماعات میں لوگوں کے جمع ہونے پر نظر نہیں رکھی جا رہی ہے اور مفت راشن بھی مناسب تقسیم کاری نظام کے بجائے سیاسی لیڈروں کی طرف سے تقسیم کیا جا رہا۔

وزارت نے کہا ہے کہ یہ سرگرمیاں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی ہے اور ان قصورواروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details