اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر ہنگامی میٹنگ - اردو نیوز مغربی بنگال

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔

cm mamata banerjee
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

By

Published : Jan 8, 2021, 10:46 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔ دل بدل کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بی جے پی کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے ابھر پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اب تک سات ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کھونا پڑا ہے۔

جنوبی کولکاتا کے کالی گھاٹ میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ ہے۔ آج ان کی رہائش گاہ پر ہنگامی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں صنعتی ترقی نہیں ہوئی: مکل راے

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ہنگامی میٹنگ طلب کرنے کا مقصد پارٹی کے اندر جاری اتھل پتھل کو کسی بھی قیمت پر روکنا ہے۔ اس میٹنگ میں وزیر فرہاد حکیم، سینئر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے، ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی، رکن پارلیمان کالی گھوش دستیدار، رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی اور وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details