مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں ایل آئی سی کے ایجنٹوں نے مرکزی حکومت کے ایل آئی سی کے حصص کو فروخت کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
کولکاتا کے مختلف ایل آ ئی سی کے دفتروں کے سامنے ایجنٹوں نے مرکزی وزیر خزانہ کےایل آ ئی سی کے حصص کو فروخت کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
ایل آ ئی سی کے ایجنٹ نوبا گوپال ساہا نے مرکزی حکومت نے تاریخی کمپنی لائف انسورنس کے حصص کو فروخت کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے ۔ اس سے تاریخی کمپنی کا وجود خاتمہ ہو جا ئے گا۔
ایل آ ئی سی کے ملازمین کا احتجاج انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جو فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ا نہیں ایل آ ئی سی سے متعلق جانکاری بہت کم ہے اگر انہیں اس کے بارے میں معلومات ہوتی ہے تو ہ کبھی بھی ایسا طرح کے فیصلے نہیں کرتی ۔
ایل آ ئی سی کے ایجنٹ نے کہاکہ گزشتہ 65 برسوں سے ایل آ ئی سی اپنے شان وشوکت سے ساتھ کاروبار میں مصروف تھا۔ لیکن مرکزی وزیر خزانہ کیے بیان لگتا ہے کہ تاریخی ایل آ ئی سی کمپنی کو نقصان ہو نےو الا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم ایل آ ئی سی کے ایک بھی شئیر کو فروخت کرنے نہیں دیں گے ۔ یہ فیصلہ غلط ہے اور اس فیصلے سے نہ صرف صارفین کو بلکہ ایجنٹوں کو بھی بھاری نقصان ہونے والا ہے۔
ایل آ ئی سی کے ملازمین کا احتجاج انہوں نے کہاکہ منگل کے روز کولکاتا سمیت مغربی بنگال کے تمام اضلا ع میں واقع ایل آ ئی سی کے دفاتر کے سامنے ایل آ ئی سی کے شئیر فروخت کرنے کے فیصلے کے خلاف مسلسل احتجاج کیا جا ئے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے یونین بجٹ کے دوران لائف انسورنس کے حصص فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مرکزی وزیر کے ایل آ ئی سی کے حصص فروخت کرنے کے فیصلے پر تمام اپوزیشن پارٹیوں نے احتجاج کیا تھا۔