ریزرو بینک آف انڈیا کے لیفٹسٹ ایمپلائی یونین جو منجمنٹ کے ملازمین کی بحالی کے پروگرام کے خلاف احتجاج کررہی ،نے آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی ہے اور ان سے مدد طلب کیا ہے ۔
یونین نے کہاکہ ریزروبینک آف انڈیا کا تقرری منصوبہ تعصب پر منبی ہے۔کلکتہ زون میں کل 926عہدے خالی ہیں جس میں صرف 11 عہدوں پر تقرری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
'ملک کوبچانے کےلئے متحد ہوجائیں ' آربی آئی نے ممبئی میں 419،67چنئی اور 34نئی دہلی میں اسسٹنٹ عہدہ پر تقرری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایمپلائی یونین نے کہا کہ جموں و کشمیر جیسے چھوٹے سنٹر سے بھی کم عہدوں پر بنگا آربی آئی میں تقرری کی جارہی ہے ۔جبکہ کلکتہ زون میں مغربی بنگال ، سکم اور انڈمان و نکوبار بھی شامل ہے ۔
آل انڈیا ریزرو بینک ایمپلائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سمیر گھوش نے 23دسمبر کو آر بی آئی کے گورنر ششی کانتا داس کے نام خط میں کہا ہے کہ اتنے کم عہدوں پر تقرری کیاجانا اس زون کے قابل تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے ۔
سمیر گھوش وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وفد کو مشورہ دیا کہ اس معاملے میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کو خط لکھنے کو کہا ہے۔
2012میں 315عہدوں پر کلکتہ زون کےلئے تقرری ہوئی تھی ۔مگراس درمیان کلاس تھری کے بڑے پیمانے افسران ریٹائریا پھر ان کی ترقی ہوگئی ہے ۔