امفان سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا انداز ہ لگانے کیلئے مرکزی ٹیم کے ورے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال بائیں محاذ نے آج گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کرکے میمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم مودی نے امفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد سے جلد مرکزی ٹیم متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی مگر دس دن سے زاید ہونے کے باوجود اب تک مرکزی ٹیم نہیں آئی ہے۔
بایاں محاذ کے وفد کی قیادت کرنے والے سینئر لیڈر سوجن چکرورتی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امفان طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد ابتدائی طور پر ایک ہزار کروڑ کی مدد کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرہ علاقوں کا جلد ہی مرکزی ٹیم دورہ کرے گی اور اس کے بعد مزید امدادی رقم کا اعلان کیا جائے گا۔
سوج چکرورتی نے کہاکہ 20مئی کو طوفان آنے کے بعد سے اب تک ریاست کے کئی علاقوں میں بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات بحال نہیں ہوسکی ہے۔راحتی اشیاء لوگوں تک نہیں پہنچے ہیں۔اس لئے ہم نے گورنر سے ملاقات کی ہے کہ جلد سے جلد مرکزی ٹیم کا دورہ کرایا جائے اور ریاست کیلئے مزید راحتی رقم کا اعلان کیا جائے۔