اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ممتا بنرجی کو مدعو نہیں کرنے پر افسوس' - وزیر اعلیٰ ممتابنر جی

ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کو مدعو نہیں کیے جانے پر سی پی آ ئی ایم کے سرکردہ رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ 'تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔'

'تاریخ دوہرائی گئی'
'تاریخ دوہرائی گئی'

By

Published : Feb 13, 2020, 7:14 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:00 AM IST

مغربی بنگال بایاں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیے جانے پر افسوس ہے۔'

'تاریخ دوہرائی گئی'

انہوں نے کہا کہ 'اس سے قبل ممتا بنرجی نے بھی ایسی ہی ایک غلطی کی تھی جسے آج ان کے ساتھ دہرائی گئی ہے۔ تاریخ کسی کو بھی بخشتی نہیں ہے۔'

سی پی آ ئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'این ڈی اے حکومت میں ریلوے وزیر رہیں ممتا بنرجی نے بھی ایسی ہی ایک غلطی کی تھی۔ اس وقت کی ریلوے وزیر ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ بدھادیب بھٹا چاریہ کو مدعو نہیں کیا تھا۔'

'تاریخ دوہرائی گئی'

انہوں نے کہاکہ تقریب بارہ برس بعد جو بدھا دیپ بھٹا چاریہ کے ساتھ ہوا تھا ٹھیک آج وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے ساتھ بھی وہی ہو ا۔

ممتابنرجی نے اس وقت سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کے ساتھ غلط کیا تھا ٹھیک آج بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی بھی ویسا ہی ہوا۔

اسمبلی میں بایاں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہاکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اراکان اسمبلی اور اراکان پارلیمان مخالفت کررہے ہیں۔ ہم نے بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے جو کچھ بھی کیا وہ غلط ہے۔ اس پر افسوس ہے۔ بایاں محاذ بھی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کئے جانے کی مخالفت کررہے ہیں۔

سی پی آ ئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی جیسی سیاسی جماعت کو ریاست مغربی بنگال قدم جمانے کا موقع دے کر ممتابنرجی نے سیاسی غلطی کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایسٹ ویسٹ میٹرو کویڈور کے افتتاحی تقریب کے اشتہار میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کانام شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور کے افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کو مد نہیں کیے جانے پرحکمراں جماعت نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

دوسری طرف ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور کی افتتاحی تقریب کے لئے جاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے نام شامل نہیں کئے جانے پر حکمراں جماعت ترنمول کاے اراکان اسمبلی اور اراکین پارلیمان نے اس تقریب کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details