اردو

urdu

ETV Bharat / state

حوالہ کیس میں لاکھوں روپے ضبط

کولکاتا پولیس نے کولکاتا کے تجارتی مرکز بڑا بازار علاقے میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے حوالہ کیس کے تحت لاکھوں روپے سمیت ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

By

Published : Dec 4, 2019, 7:05 PM IST

حوالہ کیس میں لاکھوں روپے ضبط
حوالہ کیس میں لاکھوں روپے ضبط

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے قریب تجارتی مرکز بڑا بازار کے ہیر اسٹریٹ علاقے میں کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری مہم چلاتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے پاس لاکھوں روپے بر آمد کیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ہیر اسٹریٹ میں چھاپہ ماری مہم کے دوران آنندپوڑوانام کے ایک شخص کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے 27 لاکھ روپے بر آمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہاکہ تلاشی مہم کے دوران آنند پوڑوانام شخص کے پاس سے 27 لاکھ روپے بر آمد کیے گیے ہیں۔ گرفتار شخص کے پاس سے 26 لاکھ ،46 ہزار 600 روپےبر آمد کیے گیے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں سے ہے ۔ وہ حوالہ کاروبار کے تحت لاکھوں روپے لے کر یہاں آ یاتھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جوڑا بگان ،جوڑاسانکواور سنٹرل علاقے میں خصوصہ تلاشی مہم چلائی گئی تھی ۔

این آئی اے کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے حوالہ کاروبار کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہنوں سے کولکاتا اور اس کے اطراف میں خصوصی مہم کے تحت اب تک متعدد افراد کوحوالہ کاروبار کے ٹھت گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔ تلاشی مہم کے دوران اب تک کئی لاکھ روپے ضبط کیے گئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details