اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا کے کاروباری مراکز میں زندگی معمول کی طرف گامزن

یکم جون سے لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کے بعد کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ جو مسلمانوں کا خصوصی کاروباری مرکزہے معمول کی جانب گامزن ہے

کولکاتا کے کاروباری مراکز میں زندگی معمول کی طرف گامزن
کولکاتا کے کاروباری مراکز میں زندگی معمول کی طرف گامزن

By

Published : Jun 3, 2020, 8:14 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے دو ماہ سے بھی زائد عرصے سے جاری لاک ڈاؤن میں زندگی کی تمام سرگرمیاں منجمد ہو گئی تھیں۔لیکن یکم جون سے لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی ہے۔

کولکاتا کے کاروباری مراکز میں زندگی معمول کی طرف گامزن

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا شہر میں ہر طرف زندگی معمول کی طرف گامزن ہے۔تمام بازار کھل چکے ہیں۔تمام طرح کی دکانیں کھل رہی ہیں۔کولکاتا کے مسلمانوں کا اہم کاروباری مرکز زکریا اسٹریٹ میں بھی زندگی تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔

کولکاتا کے کاروباری مراکز میں زندگی معمول کی طرف گامزن

ذکریا اسٹریٹ کی تمام دوکانیں کھل گئی ہیں۔عید و رمضان کے موقع پر زکریا اسٹریٹ بازار میں بڑے پیمانے پر کاروبار ہوتا ہے۔لیکن لاک کی وجہ سے اس بار رمضان میں زکریا اسٹریٹ کے دکانداروں کا کاروبار میں کافی نقصان ہوا ہے۔زکریا اسٹریٹ روایتی ملبوسات،چمڑے کے چپل جوتے،جواہر اور خشک پھلوں کے لئے کافی مشہور ہے۔

پوری ریاست تھوک خریداری کے لئے لوگ یہاں آتے ہیں۔آج جب ایک بار پھر سے زکریا اسٹریٹ دکانیں کھلنے سے ایک بار پھر سے رونقیں لوٹ آئی ہیں۔

کولکاتا کے کاروباری مراکز میں زندگی معمول کی طرف گامزن

زکریا اسٹریٹ اور ربندر سرانی کے دکانداروں نے پچھم بنگا وکاش فاؤنڈیشن کی مدد سے پورے علاقے میں کوورنا وائرس محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی طور پر سینیٹائز کیا گیا۔

زکریا اسٹریٹ کے ایک دکاندار محمد جمال نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر سے دکانیں کھلی ہیں۔اس دوران ہمیں کافی نقصان ہوا جس کی تلافی میں ہمیں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

لیکن ہم نے ایک بار پھر اپنا کاروبار شروع کر دیا ہے۔اس کے علاوہ پچھم بنگا وکاش فاؤنڈیشن کی مدد سے تمام دکانیں میں سینیٹائزیشن کیا گیا کیونکہ احتیاط بہت ضروری ہے۔

کولکاتا کے کاروباری مراکز میں زندگی معمول کی طرف گامزن

زکریا اسٹریٹ اپنے لذیذ پکوان کے لئے بھی بہت مشہور ہے۔یہاں موجود ہوٹل بھی آج سے کھل گئیں ہیں۔ایک اور دکاندار محمد سہیل نے کہا کہ آج سے کاروبار شروع ہو رہا ہے۔لیکن ہم لاک ڈاؤن کی پاسداری پورا خیال رکھا رہے ہیں اور معاشرتی دوری کا بھی پورا خیال رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details