مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کا انتخاب اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہونے کی توقع ہے۔
تاہم ریزرو سیٹوں کی فہرست اشاعت ہونے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کیلئے کئی مشکلات کھڑی کردیا ہے۔
پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں کے وارڈ شیڈول کاسٹ یا پھر خواتین کیلئے ریزرو ہوگئے ہیں۔
کے ایم سی کے مسلم اکثریتی وارڈ شیڈول کاسٹ کیلئے ریزرو اس کے علا وہ دو مسلم اکثریتی وارڈ 78اور 141کو شیڈول کاسٹ خواتین کیلئے ریزرو کردیا گیا ہے۔
وارڈ نمبر 78سے نظام الدین شمس اور وارڈ نمبر 141سے ممتا م بیگم کامیاب ہوتی تھیں مگر اس مرتبہ ان دونوں وارڈ کو شیڈول کاسٹ خواتین کیلئے ریزرو کردیا گیا ہے۔
اس کی وجہ سے کولکاتا کارپوریشن میں مسلم نمائندگی میں کمی آنے کا اندیشہ پیداہوگیا ہے۔
کولکاتا کارپوریشن میں ہاؤسنگ،گیتانجلی اور قانو ن کے میئر ان کونسل بسوانور چٹرجی اب اپنے وارڈ سے انتخاب نہیں لڑسکیں گے کیوں کہ یہ وارڈ خواتین کیلئے ریزرو ہوگیا ہے۔
اسی طری بستی ترقی اور ماحولیات کے میئر ان کونسل سواپنا سمدار کے وارڈ 58کو بھی ریزرو کردیا گیا ہے۔
اس لیے انہیں اب کسی اور وارڈ کی تلاش کرنی ہوگی۔اسی طرح میئر ان کونسل رتن دیو کے وارڈ کو بھی ریزرو کردیا گیا ہے۔اسی طرح سینئر رہنما سندیپن ساہا کا وارڈ کے وارڈ 52کو بھی ریزرو کردیا گیا ہے
کے ایم سی کے مسلم اکثریتی وارڈ شیڈول کاسٹ کیلئے ریزرو اس کے علاوہ ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کے قریبی اور ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری بپادیہ داس گپتا کے وارڈ نمبر 109کو بھی ریز وکردیا گیا ہے
ترنمول کانگریس کیلئے کلکتہ کارپوریشن کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔چناںچہ میئر فرہاد حکیم، پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی اور پرشانت کشور نے تیاریاں شروع کردی ہے۔
فرہادحکیم نے کہا کہ ہے کہ زیادہ سے لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا۔جن وارڈ کو شیڈول کاسٹ کیلئے ریزرو کیا گیا ہے ان میں وارڈ نمبر 33/،58/78/107/110127/141اور 142شامل ہے۔
اسی طرح خواتین کیلئے جن وارڈ کو رریزو کیا گیا ہے ان میں وارڈ نمبر 3/6/9//12/15/18/21/24/27/30/34/37/40/43/46/49/52/55/59/ 62/65/68/71/74/77/8/184/87/90/93/96/99/102//105/109/113//116/119/122/125/129/132/135/138اور 143وارڈ خواتین کیلئے ریز و کیا گیا۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہاکہ وارڈوں میں تبدیلی آ ئی ہے۔ اس کے باوجود ترنمول کانگریس آئندہ انتخابات میں نئے چیلنجز کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔