جن اہم اقدام کا اعلان کیا گیا ان میں سے سب سے زیادہ اہم کے کے آر سہائتا واہن ہے جو مغربی بنگال کے متعدد مقامات کا احاطہ کرے گی اور خاص طور پر سیٹیلائٹ قصبوں / اضلاع میں متاثرہ لوگوں کو ضروری کٹس تقسیم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
کے کے آر سہائتا واہن میں اشیائے خوردونوش اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات جیسے لوازمات ہیں جو ریاست بھر میں طوفان کے نتیجے میں مبتلا و متاثرہ افراد کو فراہم کی جائیں گی۔
واہن کچھ طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے علاقوں میں جائیں گی جن میں شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ اور میدھینا پور شامل ہیں ۔یہ پہل زومیٹو فیڈنگ انڈیا کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔ ورچوئل لانچ کے موقع پر موجود سہائتا واہن کے روانہ کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھانے کے موقع پر وینکی میسور ، سی ای او اور ایم ڈی کے کے آر ، کے کے آر کپتان دنیش کارتک اور مہمان خصوصی مغربی بنگال کے وزیر برائے تعمیرات و یوتھ سروس اور کھیل اروپ بسواس موجود تھے ۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی سہائتا واہن کو ہری جھنڈی کولکتہ نائٹ رائڈرس کے سی ای او وینکی میسور نے کہا کہ کولکتہ کا شہر اور مغربی بنگال خطہ موجودہ وقت میں کورونا اور امفن طوفان کی شکل میں دو طرفہ مار کا سامنا کر رہا ہےاوردوہری جنگ لڑ رہا ہے۔ اس آزمائش کی گھڑی میں ہمارا مقصد متاثرین میں امداد اور راحت کاموں کی فراہمی ہے جو لوگوں کو کسی بھی طرح سے مدد فراہم کر سکے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی سہائتا واہن کو ہری جھنڈی کے کے آر ٹیم کے دنیش کارتک نے کہا کہ گرچہ کلکتہ ہمارا گھر نہیں ہے لیکن گھر سے دور مسکن ہے ، اور ہم متاثرہ لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ ہم جسمانی طور پر وہاں موجود نہیں ہوسکتے ہیں ، تب بھی ہمارا دل متعدد افراد کی طرف جاتا ہے جو ٹیم کے کے آر کا بہت بڑا حصہ رہے ہیں اور رہیں گے۔
مغربی بنگال کے وزیر برائے تعمیرات و یوتھ سروس اور کھیل اروپ بسواس نے کہا کہ ریاست مغربی بنگال متاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہے اور ہم واقعی کوویڈ 19 بحران اور امفن کے نتیجے میں دونوں مواقع پر کے کے آر کے ذریعہ امداد اور امدادی کاموں کی حقیقی طور پر تعریف کرتے ہیں۔ ہمیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کےاپنائیت کے جذبے پر واقعی فخر ہے۔