اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی پر حکومت کو بدنام کرنے کا الزام '

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماوں کے پاس کچھ نہیں رہ گیا ہے، اس لئے وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ منتخب حکومت کے خلاف منظم سازش رچنے میں مصروف ہیں

'بی جے پی پر حکومت کو بدنام کرنے کا الزام '
'بی جے پی پر حکومت کو بدنام کرنے کا الزام '

By

Published : Jun 6, 2020, 5:23 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے پر یس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے رہنماؤں کے پاس کوئی کا م نہیں ہے۔ خالی دماغ شیطان کا ہوتا ہے۔'

'بی جے پی پر حکومت کو بدنام کرنے کا الزام '

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رہنما ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کو ہتھیار بناکر ایک منتخب حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر نے کہاکہ گزشتہ چند مہینوں سے ملک بھر میں کورونا بحران جاری ہے۔ ہر عام وخاص پریشان ہے لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رہنما ؤں نےجعلی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پروائر ل کررہے ہیں۔ اس سے ماں ماٹی مانش کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لیکن اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضا فہ ضرور ہ ہوجائے گا۔

'بی جے پی پر حکومت کو بدنام کرنے کا الزام '

انہوں نے کہاکہ عام لوگ بہی مصوم ہو تے ہیں۔ انہیں گمراہ کرنا آسان ہو تا ہے ۔ اس لئے بی جے پی کے رہنما ؤں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ اور ریاستی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ اگلے اسمبلی انتخابات میں عام لوگ ہی بی جے پی کو سبق سکھانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ اس کا نتیجہ سب سامنے آنے والا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details