اردو

urdu

ETV Bharat / state

چینی خاتون سے بنگال کے رہنے والے شخص کی شادی - مغربی بنگال

پیار و محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے اورنہ ہی کوئی قومیت اور نہ ہی کوئی مذہب ہے۔ اس کی عمدہ مثال کولکاتا میں دیکھنے کوملی۔ ایک بھارتی شہری نے چینی خاتون سے بھارتی رسم رواج کے سمطابق شادی کی۔

چینی خاتون سے بنگال کے رہنے والے شخص کی شادی
چینی خاتون سے بنگال کے رہنے والے شخص کی شادی

By

Published : Feb 6, 2020, 11:42 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:43 AM IST

پیار و محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے اورنہ ہی کوئی قومیت اور نہ ہی کوئی مذہب۔

مغربی بنگال کے رہنے والے ایک شخص نے آج ایک چائنی خاتون سے بھارتی رسم رواج کے مطابق شادی رچائی ہے۔

چینی خاتون سے بنگال کے رہنے والے شخص کی شادی

پنتو نامی شخص نے کہا کہ یہ شادی دونوں خاندان کی آپسی رضامندی سے ہورہی ہے۔ پنتو نے کہا کہ چین میں تجارتی سفر کے دوران چینی خاتون سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات محبت میں تبدیل ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ میں برسوں سے انہیں(خاتون) کوجانتا تھا۔ہم دونوں کے درمیان کئی ملاقات ہو چکی ہے۔ اکثر وبیشتر کاروبار کے سلسلے میں ہم دونوں کی ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کے دوران محبت ہوئی اور ہم نے شادی کا فیصلہ کیا ۔ ہم دونوں کے گھروالے بھی ہمارے رشتے کو لے کر بہت خوش ہیں

اب شادی کے بندھن میں بند ھ گئے۔اس موقع پر پنتو کے خاندان کے افراد شریک تھے۔

تاہم چینی خاتون کے کوئی بھی رشتہ دار شادی میں شریک نہیں ہوسکے کیوں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے آمد و رفت کاسلسلہ بند ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details