اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر کو ہیلی کاپٹر مل ہی گیا - ریاستی سیکریٹریٹ

ریاستی سیکریٹریٹ نے گورنر جگدیپ دھنکر کو وشوبھارتی یونیورسٹی جانے کےلئے 6فروری کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

گورنر کو ہیلی کاپٹر مل ہی گیا
گورنر کو ہیلی کاپٹر مل ہی گیا

By

Published : Feb 4, 2020, 10:22 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:59 AM IST

مغربی بنگال حکومت اور گورنر کے درمیان جاری تنازع کے درمیان ریاستی سیکریٹریٹ نے گورنر جگدیپ دھنکر کو وشوبھارتی یونیورسٹی جانے کےلئے 6فروری کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس سے قبل کئی مرتبہ گورنر نے ریاستی حکومت سی ہیلی کاپٹر مانگے تھے مگر حکومت نے دینے سے انکار کردیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں ہیلی کاپٹر کو لے کر ریاستی حکومت اور راج بھون کے درمیان تنازع ہوا تھا ۔

گورنر کو ہیلی کاپٹر مل ہی گیا

گورنر ندیا ضلع کے شانتی پور میں منعقدتقریب میں گورنر کی شرکت کیلئے راج بھون نے ریاستی حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگا تھا۔ لیکن حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اسی طرح مالدہ ضلع کے فساد زدہ علاقے کا دورہ کرنے کےلئے گورنر نے ہیلی کاپٹر مانگا تھا مگر ریاستی حکومت نے فراہم نہیں کیا جس پر گورنر نے کھلے عام حکومت کی تنقید کی تھی۔

ریاستی سیکریٹریٹ کے مطابق راج بھون نے ہیلی کاپٹرمانگا تھا ۔چوں کہ 7فروری سے بجٹ اجلاس شروع ہورہا ہے اور اس سے ایک دن قبل گورنر شانتی نیکتن جارہے ہیں اس لئے انہیں ہیلی کاپٹر فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ آسانی سے بجٹ اجلاس میں شریک ہوسکیں۔

ریاستی حکومت اور گورنر کے درمیان متعدد امور پر تنازعات جاری ہیں۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے متعدد بار ریاستی انتظامیہ کی تنقید کرچکے ہیں ۔تعلیم سے لے کر صحت تک ، یہاں تک کہ امن و امان کے مسئلےمیں وہ کھلے عام ممتا حکومت کی تنقید کرتے رہتے ہیں ۔

گورنر کو ہیلی کاپٹر مل ہی گیا

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی گورنر کے رویے پرسوال اٹھاتے ہوئے کہتی رہی ہیں کہ دھنکر گورنر کے عہدہ کا غلط استعمال کررہے ہیں۔مگر چوں کہ بجٹ اجلاس ہونے والا ہے اور گورنر کو حکومت کا لکھا ہوا خطبہ پڑھنا ہے اس لےے اس وقت حکومت گورنر کے تئیں نرم رویہ اپنا رکھا ہے ۔

دودن قبل گورنر سے وزیر تعلیم پارتھوچٹرجی نےملاقات کی تھی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ بجٹ اجلاس کے دوران ریاست کی طرف سے دی جانے والی تقریر کو پڑھیں گے ؟۔

گورنر نے کہا کہ انہیں پارلیمانی سیاست کا تجربہ ہے وہ آئین اور قانون کے مطابق کام کریں گے۔چناں چہ ریاستی وزرائ بھی گورنر کے تئیں نرم رویہ کا اظہار کررہے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details