مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر ہے حال ہی میں ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو اقلیتوں کی پوری حمایت حاصل ہوئی ہے۔ لیکن اگر بنگال میں اے آ ئی ایم آئی ایم الیکشن میں مقابلہ کرے گی۔ مسلم ووٹوں کی تقسیم ہو سکتی ہے ۔
جس کا براہ راست نقصان ترنمول کانگریس کو ہوگا 2020 کے ابتدا میں ایم آئی ایم کولکاتا کے بریگیڈ میدان میں بڑی ریلی ہونے والی ہے جس میں اسدالدین اویسی کی شرکت متوقع ہے۔ اس سے قبل ہی ریاستی حکومت ایم آئی ایم پر شکنجہ کسنے کی تیاری کر چکے ہیں نبنو اعلی پولس اہلکاروں کے ساتھ ممتا بنرجی نے میٹنگ کے دوران واضح ہدایت دی ہے کہ ایم آئی ایم کو ریاست میں کسی طرح کی جلسہ وجلوس کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اشاروں اشاروں میں ایم آئی ایم کو سخت گیر جماعت کہ چکی ہیں اور اویسی کو بی جے پی کا دوست بھی قرار دے چکی ہیں ۔ سوموار کو تمام اضلاع کے سپریٹنڈنٹ آف پولس آئی کمسنر اف پولس،جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کی جس میں چیف سیکریٹری راجیب سنہا ،چیف سیکریٹری امور داخلہ الاپن بندھوپادھیائے بھی موجود تھے جس میں ریاست کے امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر ممتا بنرجی بار بار یہ کہ رہی ہیں کہ کچھ سیاسی جماعتیں ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کو بگارنے کی کوشش میں ہیں کرشمس اور نئے سال کی آمد کے مدنظر ریاست کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔